Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگران وزیر اعظم کون ہوگا،؟

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شا ہ نے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کیلئے باضابطہ مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔اپوزیشن لیڈر پارٹی قیادت کومشاورت کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔ خورشید شاہ تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی سے بھی مشاورت کرینگے۔ نگران وزیر اعظم کےلئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اور عشرت حسین،سابق چیف جسٹسں تصدق حسین جیلانی اور دیگر کے نام زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت 31 مئی کو مدت پوری کرے گی ۔
مزید پڑھیں:نگراں حکومت کیلئے مشاورت ہوئی ہے ،نواز شریف

 

شیئر: