Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ گئی؟

  اسلام آباد ... قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اس وقت 85 لاکھ 24 ہزار 366 پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔حالیہ برسوں میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانیوں کے بیرون ملک جانے کی وجہ وہاں کا معیار تعلیم ہے۔ پاکستانی یورپی ممالک اور امر یکہ میں روزگار کیلئے بھی جا رہے ہیں۔ پاکستانی خود کو بیرون ملک پاکستانی مشنز میں رجسٹرڈ نہیں کراتے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک قیام کے دوران پاکستانی غیر ملکی شریک حیات کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس لئے وہ غیر ملکیوں سے شادیاں بھی کر لیتے ہیں۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ چین میں اس وقت 484 پاکستانی قید ہیں۔ان قیدیوں سے متعلق پاکستانی سفارتی مشنز چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ شام کی صورتحال پر پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔ پاکستان شام کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔شام کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
مزید پڑھیں:نائیکوپ کارڈ کی فیس کم کرنے کی منظوری

شیئر: