Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہریوں کی فی کس آمدنی153.6ہزار درہم ہوجائے گی

ابوظبی: اماراتی وزارت اقتصاد نے کہاہے کہ ملک کی قومی آمدنی سے شہریوں کا فی کس حصہ 153.6ہزار درہم ہوجائے گا۔ اعداد وشمار اور معاشی تجزیوں سے معلوم ہوا ہے کہ اماراتی شہریوں کی قومی آمدنی جو2017ء147.7ہزار درہم فی کس تھی ، سال رواں میں بڑھ کر 153.6ہزار درہم ہوجائے گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 38.7بلین درہم ہوجائے گا۔امارات غیر ملکی سرمایہ کاری میں بین الاقوامی سطح پر13ویں نمبر ہے۔ 2020ءمیں اکسپو میلہ دبئی میں منعقد ہوگا جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک سو بلین درہم سے 150بلین درہم کا اضافہ ہوگا۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: