Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر

کراچی ...سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی اور ایمنسٹی اسکیم چیلنج ہونے کے تناظر میں غیر یقینی صورتحال کے باعث جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کارتذبذب کا شکار نظر آئے جس کے سبب اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہا ۔مجموعی طور پر مندی غالب آگئی کے ایس ای 100 انڈیکس259.85 پوائنٹس کی کمی سے46071.86ائنٹس کی سطح پر آگیا۔ 59.12فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں37 ارب50کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف19کروڑ73لاکھ85ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک اثاثوں پر سخت ایکشن لیںگے ،سپریم کورٹ

شیئر: