Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے ایران کو اپنا سمندری علاقہ استعمال کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی

دوحہ.... قطر کے حکام نے ایران کو اپنا سمندری علاقہ استعمال کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی ۔ فریقین نے ایک عسکری معاہدہ کر لیا جس کے بموجب ایران ، قطر کے سمندری علاقے کے قریب آزادی سے سرگرم رہ سکتا ہے اور قطر کے سمندری علاقے میں ایران کو من مانی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ایرانی ایجنسی فارس نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ معاہدے پر دوحہ میں دستخط ہوئے۔ اس موقع پر ایرانی سرحدی محافظوں کے کمانڈر بریگیڈیئر قاسم رضائی اور قطری سرحدی محافظوں کے کمانڈر بریگیڈئیر علی احمد المناعی موجود تھے۔ فریقین نے طے کیا ہے کہ دونوں میں سے ہر فریق ثانی کے ملاحوں اور ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔ معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اگر کسی ایک ملک کے ماہی گیروں کی کشتیاں غلطی سے فریق ثانی کے علاقائی سمندر میں داخل ہوئیں تو مسئلے کو سمندرہی میں حل کر لیا جائے گا۔ ایرانی سرحدی محافظوں کے کمانڈر قطر کے دورے پر پیر کو دوحہ پہنچے تھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ایران خود کو قطر کے علاقائی سمندر میں مداخلت کا حق استعمال کرے گا۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ماہی گیری کو سائبان کے طور پر استعمال کر کے اسمگلنگ کی جائے گی۔ 4عرب ممالک سعودی عرب ، امارات ، بحرین او رمصر خطے میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگا کر قطر کا جون 2017ءسے بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں۔ 
 

شیئر: