Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورین میک اپ اپنی جدت کےباعث دنیا بھر میں مقبول

کورین ڈرامہ انڈسٹری کے بعد اب کورین فیش انڈسٹری نے بھی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت اور جدت سے اپنی خاص جگہ بنالی ہے اور ہالی ووڈ بھی  کورین فیشن اور میک اپ ٹرینڈ سے متاثر نظر آتا ہے ۔ خاص طور پر کورین گلاس میک اپ سب کو متوجہ کر رہا ہے ۔ کیونکہ یہ اپنے اندر قدرتی دلکشی رکھتا ہے اس لیے خواتین میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے ۔ کورین  گلاس میک اپ دس  سے چودہ  مراحل میں مکمل ہوتا ہے اور ان مراحل کو ترتیب وار اپنانے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں تاہم وقت کی کمی کی صورت میں ماہر بیوٹی آرٹسٹ کے تجویز کردہ کورین کلاس میکپ کے منفرد اور آسان طریقے پر عمل کیا جا سکتا ہے ۔ پانچ مراحل پر مشتمل یہ میک اپ ایک پرفیکٹ گلوسی لک دیتا ہے ۔ 
سب سے پہلے ایکس فولی ایشن کریں یعنی اپنی جلد کی مناسبت سے کسی معیاری سکرب سے چہرے کی جلد پر مساج کریں ۔ آپ چاہیں تو شکر اسکرب  گھر پر تیا ر کر سکتی ہیں یا ایسا ایکس فولی ایٹر جس میں کلینزر کی خصوصیات موجود ہوں اپنی جلد کی مناسبت سے منتخب کر سکتی ہیں ۔ ایکسفولیشن کے بعد چہرے پر ہائی لائیٹر لگایا جاتا ہے یہ اس میک اپ  کا اہم جز ہے اور اسے چہرے پر لگانے سے پہلے جلد کا صاف ہونا بہت ضروری ہے ۔ اسکرب مساج کے بعد چہرے پر کوئی  موسچرائزر  لگائیں .  یہ جلد کی نمی کو بحال رکھنے ، اسے خشک اور روکھا ہونے سے بچانے اور جلد کی صحت کے لیے بے حد اہم ہے ۔ تیسرے مرحلے میں کوئی پی ایچ بیلنس ٹونر استعمال کریں ۔ اس کے ساتھ ہی وٹامن سی سیرم لگائیں اور آخر میں  موئسچرائزر  کا استعمال کریں تاکہ جلد ترہتازہ دکھائی دے .  ۔ اگر آپ  گلیمرس لک حاصل کرنا چاہتی ہے تو گلو پرائمر کی مدد سے چہرے کے نقوش واضح کئے جا سکتے ہیں ۔ان تمام اجزا کا درست انداز میں لگانا ضروری ہے . ان پانچ مراحل میں آپ کا گلاس میک اپ لک مکمل ہو جائے گا اور جلد چمکدار اور دلکش نظر آنے لگے گی ۔
 
 

شیئر: