Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کی سنگین صورتحال پرنظر ہے،پاکستان

اسلام آباد...دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شام کی سنگین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات سے اجتناب کریں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے تاہم کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق حقائق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے ادارے (او پی سی ڈبلیو) کے ذریعے تحقیقات سے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے۔ فریقین او پی سی ڈبلیوکے فریم ورک کے تحت معاہدے کی کوشش کریں اور ادارے سے ہر ممکن تعاون کریں۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت شام کے عوام کے لئے فکر مند ہیں جوملک میں جاری خانہ جنگی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ امید ہے تمام فریقین شامی عوام کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے صورتحال کا ہنگامی حل نکالیں گے۔
مزید پڑھیں:بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ
 

شیئر: