Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی پتے کی سہولیات پر فیس

جدہ .... باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سعودی محکمہ ڈاک قومی پتے کی سہولت مفت فراہم کررہا ہے۔ اس پر کوئی فیس نہیں البتہ قومی پتے پرمنفرد سہولتوں پر سالانہ فیس وصول کی جائیگی۔ شروعات 60ریال سے ہوگی۔ذرائع نے ان رپورٹوں کی تصدیق کردی ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ بعض صارفین کو محکمہ ڈاک نے بعض منفرد خدمات پیش کرنے کے بدلے زراشتراک کے بل جاری کئے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی محکمہ ڈاک کی جانب سے قومی پتے کی سہولت مفت ہے اس پر کوئی فیس نہیں البتہ قومی پتے پر پیش کی جانے والی منفرد خدمات پر سالانہ فیس ہوگی۔60، 90اور 300ریال تک فیس وصول کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ”واصل“ پر سالانہ 90ریال، الیکٹران مہر حوالے کرنے پر سالانہ 90ریال، عارضی تحفظ پر سالانہ 60ریال، عارضی ترسیل پر سالانہ 60ریال اور واصل کی جملہ منفرد خدمات پر سالانہ 300ریال وصول کئے جائیں گے۔

               

شیئر: