Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسیلر لگائیں مہارت کے ساتھ

میک اپ کرنا بھی ایک فن ہے ۔ اگر یہ پوری مہارت سے کیا جائے تو چہرے کے حسن کو مزید نکھار دیتا ہے اور اگر اس فن سے نا آشنا ہونے کے باوجوس  چہرے پر میک اپ پراڈکٹس لگا لی جائیں تو چہرا کیک پیسٹری کا سا تاثر دینے لگتا ہے ۔ اکثر لڑکیاں میکپ تو کسی نہ کسی طرح کرلیتی ہیں لیکن کنسیلر لگانے کے فن سے آگاہ نہیں ہوتیں ۔ کنسیلر چہرے کے داغ دھبے چھپانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ باریک برش کی مدد سے کنسیلر کو صرف نشان والی جگہ پر لگائیں نہ کہ ادھر ادھر پھیلا دیں ۔ کنسیلر کا رنگ فاؤنڈیشن کا ہم رنگ ہونا چاہیے اور اگر رنگ بالکل میچ  نہ ہوسکے تو کنسیلر ایک شیڈ ہلکا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اگر کنسیلر ‏کا  فاؤنڈیشن سے گہرا شیڈ استعمال کر لیا جائے تو یہ چہرے کے نشانات کو مزید نمایاں کردے گا ۔ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے لئے کری لیکوئڈ کنسیلر کو آنکھ کے نیچے لگائیں کیونکہ یہ کریم اس حصے کی نازک جلد میں بہت اچھی طرح جذب ہو جاتی ہے ۔ کنسیلر کو نکتوں کی صورت میں آنکھوں کے نیچے اور ناک کے گوشوں پر لگائیں اور انگلی کی مدد سے ہلکے سے تھپتھپا کر اسے جذب کرلیں ۔ کنسیلر کو بھنووں کی نیچے والی ہڈی پر بطور ہائی لائٹر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اسے ناک یا دہانے کے ارد گرد واقع شکنوں کو چھپانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔
 

شیئر: