Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی : روہنگیا کیمپ جل کر خاک،225افراد اور بچے بے گھر

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں کالندی کنج کے پاس روہنگیا کیمپ میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی جس سے پورا کیمپ جل کر خاکستر ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔
کیمپ کے رہائشی علی جوہر نے بتایا کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں کوآگ پر قابو پانے میں 3سے 4گھنٹے لگ گئے۔ آتشزدگی سے دستاویزات اوراشیائے ضرورت جل کر راکھ ہوگئیں اور کیمپ میں رہائش پذیر تقریباً225افراد جن میں بچے بوڑھے اور خواتین شامل ہیں کھلے آسمان تلے آگئے۔
ان کے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ بھی نہیں ۔ علاقے کے لوگ ضروری اشیاء اور خوراک پیکٹس فراہم کررہے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی سہولت ابھی تک فراہم نہیںکی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -غریب خاندانوں کو مفت ایل پی جی کنکشن

شیئر: