پناہ گزینوں کی میزبانی،پاکستان سب سے بڑا ملک قرار
اسلام آباد... پناہ گزینوں کےلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرکے ادارے(یواین ایچ سی آر) نے پاکستان کودنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک قراردیاہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک ہے۔زیادہ ترپناہ گزینوںکاتعلق افغانستان سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 14لاکھ 50ہزارسے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔