Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی،چیئر مین نیب

  اسلام آباد ... چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے متعلق تمام تاثرات کو مسترد کردیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںانہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی اور نہ کسی قسم کی ڈکٹیشن لینے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے ڈکٹیٹشن لینے کی ضرورت بھی نہیں۔ڈکٹیشن کا محسوس کیا تو اپنا بریف کیس اٹھاووں گا اور چلا جاوں گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے متعلق الزام لگے تو وضاحت ضروری ہے۔ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے۔ ذاتی طور پر خود وضاحت دے رہا ہوں۔ الزامات لگیں تو وضاحت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر عبوری پابندی

شیئر: