Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو عملے کیلئے ملازمت کے آن لائن معاہدوں کے اجراءکا مطالبہ

ریاض..... ملازم درآمد کرنے کیلئے مطلوب خدمات فورم اور نمائش کے شرکاءنے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو عملہ لانے کیلئے ملازمت کے آن لائن معاہدے جاری کئے جائیں۔ اس اقدام کی بدولت گھریلو عملہ آسانی اور جلدی سے مہیا کیا جاسکے گا۔ تمام گھریلو عملے کیلئے ملازمت کا یکساں معاہدہ جاری کیا جائے۔ انٹرویو سماجی ویب سائٹ کی مدد سے ہی کئے جائیں۔ روایتی طور طریقوں کو خیرباد کہہ دیا جائے۔ فورم اور نمائش کا انتظام مشیر وزیر ثقافت و اطلاعات ہانی الغفیلی نے کیا۔ شرکاءنے اس امر پر زور دیا کہ مملکت میں گھریلو عملے کیلئے مشترکہ ای ایگریمنٹ کا نفاذ وقت کا تقاضا ہے۔ اس کی بدولت مقامی شہریوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع بھی مہیا ہونگے۔
 

شیئر: