Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیشنل واٹر کمپنی کو عالمی ایوارڈ

ریاض.... سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی نے شاندار کارکردگی پر عالمی ایوارڈ حاصل کر لیا۔ کمپنی کو 2018ءکے لئے اسمارٹ واٹر پروجیکٹ ایوارڈ دیا گیا۔ مشاعر مقدسہ میں تقسیم آب اور اسمارٹ آپریشن منصوبے پر ایوارڈ دیا گیا۔ 16اپریل کو عالمی تنظیم آب نے پیرس میں کمپنی کو اعزاز پیش کیا۔ کمپنی کے چیئرمین محمد الموکلی نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپنی نے جو ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس سے سعودی عرب کا نام روشن ہوا ہے۔ انہو ںنے اس کامیابی پر اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ انہو ںنے بتایا کہ مذکورہ ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے کئی اعلیٰ درجے کی کمپنیوں نے سخت مقابلہ کیا۔ 
 

شیئر: