Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ سے گزر گئے

لندن:پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ ایک بار پھر بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی آزمائش سے گزر گئے،آئی سی سی کی نامزد کردہ لفبرا یونیورسٹی میں بولنگ کرواکر بائیومکینک ٹیسٹ کا ریکارڈ کا ڈیٹامحفوظ کرلیا گیا، نتیجہ 14دن بعد نکلے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم میں پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی بار2005 میں رپورٹ ہوا، نومبر 2014میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دوسری بار وہ اس کی زد میں آئے، اپریل 2015میں کلیئرنس کے 2 ماہ بعد ہی گال ٹیسٹ میں دوبارہ ایکشن کی رپورٹ ہو گئی اور ایک سال تک بولنگ کرنے سے روک دیاگیا، مدت پوری کرنے کے بعد کلیئر ہوئے تو گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا سے سیریز کے ون ڈے میں امپائر نے رپورٹ کردی۔ حفیظ اس وقت ٹیم کے غیر مستقل رکن بن گئے ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہہ چکے ہیں کہ بولنگ کے بغیر حفیظ کی جگہ ٹیم میں نہیں بنتی۔ ٹیسٹ کے دوران انھوں نے کئی گیندیں کیں جن کا کیمروں میں ڈیٹا محفوظ کیا گیا ہے۔ نتیجہ 14 دن میں آجائے گا جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کا ایکشن کلیئر ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، اگر بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں ہوا تو ہی دوبارہ بولنگ کی اجازت ہوگی۔ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حفیظ کی بیٹنگ فارم بھی اچھی نظر نہیںآئی۔ اس سے قبل پاکستان کے بولر سعید اجمل ایکشن کلیئر کرانے میںکامیاب تو ہوگئے تھے لیکن ٹیم کیلئے ان کی افادیت اور کیریئر ختم ہوگیا تھا۔

شیئر: