Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقتول سڑک پر تڑپتا رہا لوگ وڈیو بناتے رہے؟

بریلی۔۔۔۔یوپی کے ضلع بریلی کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ایک شخص کا گلا کاٹ دیا گیا اور وہ سڑک پر خون میں لت پت تڑپ رہا ہے لیکن اس کی مدد کرنے کے بجائے لوگ وڈیو بنانے میں مصروف ہیں ۔ پولیس نے اِس قتل میں ملوث 6افراد کیخلاف کیس درج کیا ہے۔ مقتول علاؤ الدین کے بیٹے نے بتایا کہ اسکے والدکو دھار دار آلے سے قتل کیا گیا۔بہن کو رشتے دار اغواکرکے لے گئے اور اسکے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کے بعد وڈیو کلپ بنائی جس کی رپورٹ والد نے ضلع کوتوالی میں کرادی تھی ۔تفصیلات کے مطابق علاؤالدین کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعدرشتے دار دشمنی پر اتر آئے اور امریا تھا نہ علاقے میں فرقان ملک کے گھر کے سامنے دن دہاڑے دھار دار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔علاؤالدین سڑک پر خون میں لت پت تڑپ رہا ہے اور اشاروں میں لوگوں سے مدد کی درخواست کررہا ہے لیکن موقع پر موجود درجنوں افراد موبائل سے وڈیو بناتے رہے لیکن کسی نے اسپتال پہنچانے کی زحمت نہیں کی۔ اطلاع ملنے پر  108ایمبولینس جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی کو پیلی بھیت کے ضلع اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔مقتول کے بیٹے آصف نے آئی جی ڈی کے ٹھاکر سے شکایت کی جس پر انہوں نے فارنسک ٹیم کو واقعہ کے مقام پر روانہ کیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -2بچیوں کے قتل کے بعد بیوی کو مارنے کی کوشش کرنیوالا گرفتار

شیئر: