Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیناسونک پی 101 اسمارٹ فون لانچ‎

پیناسونک کمپنی نے اپنی پی سیریز کا ایک اور اسمارٹ فون پی 101 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ،کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آٹوفوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیلفی کے لیے فون میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور ایف ایم ریڈیو سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: