Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدہ بہت کمزور ہوگئیں،مریم نواز

لندن... سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن کے اسپتال میں زیر علاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نوازبھی موجود تھیں۔ قبل ازیںلندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سیاسی گفتگو نہیں کروں گا ۔اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن آیا ہوں یہاں کب تک قیام کروں گا۔ اس حوالے سے کل ہی پتہ چلے گا۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر اسپتال میں اپنی والدہ کلثوم نوازسے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ماہ کے طویل عرصے بعد والدہ سے ملاقات ہوئی۔ وہ بہت کمزور اوران کا رنگ پیلا پڑ گیا ۔ اللہ تعالیٰ میری والدہ سمیت تمام ماوں کو صحت عطا فرمائے۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی لندن روانگی

 

شیئر: