Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن شادی کی تقریب سے فرار

بلندشہر۔۔۔۔شادی ہندوستان کے ہر شہر اور علاقے میں مختلف رنگ ڈھنگ اور رسم و رواج کے ساتھ کی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ان رسموں کے پیچھے کئی بار شادی کے نام پر لڑکیوں کے ساتھ کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی انہیں خبر تک نہیں ہوتی اور شادی کے بعد عمر بھر لڑکی کو تکلیف کا سامنا رہتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ یوپی کے بلند شہر میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق یہاں کے گاؤں میں شاد ی کیلئے 70ہزار روپے میں خرید کر لائی جانیوالی دلہن نے جب دوگنی عمر کے دولہا کو دیکھا تو بھڑک گئی اور دوا لینے کے بہانے شادی کی تقریب سے فرار ہوگئی۔شہر کے چوراہے پر اسے بعض لوگوں نے روتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کے ایک شخص کو شادی کیلئے لڑکی کی تلاش تھی تو بریلی کی رہنے والی ایک لڑکی سے بات طے ہوگئی ۔بات چیت کے بعد وہ شادی کیلئے گھر والوں کے ساتھ گاؤں پہنچی ۔شادی کے روز اپنے سے دوگنی عمر کے دولہا کو دیکھ کر وہ بھڑک اٹھی۔ پولیس نے لڑکی سے واقعہ کی بابت پوچھ گچھ کے بعد دولہا کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکی کوبریلی میں اسکے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں: - - - -لڑکیوں کےجینزپہننے اور موبائل پر پابندی سے حالات بہتر ہوئے،پردھان

شیئر: