Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائیو جی ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا،انوشہ رحمان

 اسلام آباد...وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو آئی ٹی ، ٹیلی کام شعبے کو آئندہ 11 سال کیلئے ٹیکس فری کرنے کی تجویز دی ہے2019 میں پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے اجراءکو حتمی شکل دیدی جائےگی۔2020 تک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔پاکستان کی سائبر سیکیورٹی نظام میں خامیاں ہیں۔سب سے زیادہ سائبر حملے پڑوسی ملک کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان آئندہ 2سال میں دنیا بھر میں فری لانسنگ آن لائن پروگرامنگ کا دنیا کا نمبر ون ملک ہو گا۔ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد پختہ ہوا ہے۔ آئندہ بجٹ میں حکومت چاہتی ہے کہ آئی ٹی، ٹیلی کام کے شعبہ میں ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ پاکستان میں آئندہ 11 سال کےلئے اس شعبہ کو ٹیکس فری بنانے کے لئے وزارت آئی ٹی نے جامع تجاویز حکومت کو پیش کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف نہیں ہوئی۔ بعض ملکوں نے اس کو آزمائشی طور پر شروع کیا ہے تاہم پاکستان نے اس حوالے سے کام کا آغاز کر دیا ۔ دنیا کے ساتھ ہی اس ٹیکنالوجی کو پاکستان میں شروع کر دینگے۔ 
مزید پڑھیں:سینما پر ہند کی اجارہ داری ختم کرنے کا منصوبہ؟

شیئر: