Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرودہ پاٹیہ فسادات : مایا کوڈنانی بری، بابو بجرنگی کی سزا برقرار

نئی دہلی- - - -- گجرات ہائی کورٹ نے 2002میں ہونیوالے نرودہ پاٹیہ خونریزفسادات میں   سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر مایا کوڈ نانی کو   28سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی،   بری کر دیا   ۔ عدالت نے  وشو ہندو پریشد   لیڈربابو بجرنگی کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔ عدالت نے ہریش چھارا اور سریش لنگڑا کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔ اس معاملہ میں عدالت نے کوڈنانی سمیت17افراد کو بری کرتے ہوئے12کی سزا برقرار رکھی ہے۔واضح ہو کہ 2012میں ماہر امراض نسواں مایا کوڈنانی کو احمد آباد کے ایک مضافاتی علاقہ میں واقع نرودہ پاٹیہ فسادات میں ان کے رول پر انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ واضح ہو کہ نرودہ پاٹیہ  میں جسے27فروری2002کو گودھرا ٹرین آتشزنی کے بعد  ریاست گیر پیمانے پر پھوٹ پڑنے والے 3 روزہ فسادات کے دوران ایک روز میں ہونے والی سب سے بڑی خونریزی کہی جاتی ہے جہاںایک  روزمیں 100مسلمان مارے گئے تھے۔ خصوصی تحقیقات ٹیم نے کہا تھا کہ گودھرا واقعہ کے ایک روز بعد کوڈنانی نے ہجوم کو تشدد پر اکسایا تھا اور گواہوں نے اسے موقع واردات پر دیکھا تھا۔ایک خصوصی عدالت نے کہا تھا کہ اجتماعی قتل اسی کی زیر نگرانی اور اکسانے پر کیا گیا تھا۔اس میں32لوگوں کو مجرم قرار دیا گیا تھاجبکہ 3  کی دوران مقدمہ موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -میں روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘کھارہا ہوں، یہی صحت کا راز ہے، مودی

شیئر: