Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا نے ایٹمی تجربات بند کردیئے

واشنگٹن .... شمالی کوریا نے ایٹمی تجربات کرنا بند کردیئے ہیں اور اُس جگہ کو بھی بند کردیا ہے جہاں وہ ایٹمی تجربے کیا کرتا تھا۔ اس بات کا اعلان پیاﺅنگ یونگ ، سی¿ول اور واشنگٹن کے درمیان ایٹمی بات چیت کے نئے دور سے قبل کیا گیا ہے۔خیال ہے کہ اس نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل خیر سگالی کے لئے کیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اَن نے اپنے 6نکاتی بیان میں ہفتے کو اعلا ن کیا کہ ایٹمی تجربے کی جگہ نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اس لئے اسے بند کیا جارہاہے۔ اگرچہ اس بیان میں ایٹمی تجربات مکمل بند کرنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
 
 
 

شیئر: