Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارا گھوٹالہ: لالو کی درخواست ضمانت مسترد

رانچی۔۔۔۔چاراگھوٹالہ کیس اور دیو گھر معاملے میں جیل کی سزا کاٹنے والے آر جے ڈی سپریمولالو پرساد یادو کی درخواست ضمانت عدالت نے خار ج کردی ۔ نیز عدالت نے اس معاملے میں سی بی آئی کو 4مئی تک لالو پرساد کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل 23فروری کو بھی لالو کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت میں لالو کی صحت کی نبیاد پر پیشگی ضمانت دینے کی اپیل دائر کی گئی تھی جس پر جج آپرشن سنگھ نے سماعت کرتے ہوئے اسے خارج کردیا تھا۔ وکیلوں کی دلیل کے باوجود کورٹ نے سی بی آئی کو احکام جاری کئے کہ وہ دہلی ایمس سے لالو کی میڈیکل رپورٹ 4مئی تک عدالت میں پیش کرے۔
مزید پڑھیں:- - - -ابو سالم کی شادی کا منصوبہ ختم، پیرول پر رہائی نہ ملی

شیئر: