Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں دہشت گردی سے اموات میں کمی

واشنگٹن.. امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 سے 2017 کے درمیان پاکستان میں دہشت گردی سے اموات میں 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی نشاندہی کی گئی اور دعوی کیا گیا کہ 2017 میں ملک کے تمام علاقوں میں لوگوں کے اغوا اور جبری گمشدگیوں کے واقعات دیکھے گئے ۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کچھ قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا اور ان کی جگہ بتانے سے انکار کیا گیا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کو 4 ہزار 608 افراد کے کیسز موصول ہوئے۔ کمیشن نے دعوی کیا کہ 3 ہزار 76 کو نمٹا دیا گیا ۔1532 زیر التوا ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ افراد خیبر پختونخوا میں لاپتہ ہوئے۔ ان کی تعداد 751 تھی۔
مزید پڑھیں:دفتر خارجہ سے فون آیا امریکی سفارتکار کو جانے دیں

شیئر: