Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر مزید کم نہیں ہوگی، مفتاح اسماعیل

واشنگٹن ... وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی مالی سہولت کاری کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔فنانشل ٹاسک فورس سے متعلق رپورٹ پر کافی کام ہو چکا ۔ 23 سے 25 اپریل تک رپورٹ ایف ٹی ایف کو جمع کرا دیں گے۔ہفتہ کو واشنگٹن میں ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روپے کی قدر مزید کم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔آئندہ سال ملک میں کئی معاشی سرگرمیاں ہوں گی۔سال کے آخر میں چین اور عالمی مارکیٹ میں نئے بانڈ بھی متعارف کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پالیسی انتخاب ہے،روپے کی قدر مزید کم نہیں ہونے دینگے۔
مزید پڑھیں:دفاعی بجٹ اور تنخواہوں میں اضافہ ہوگا،مفتاح اسماعیل

شیئر: