ٹائی ٹینک جہازکا مینو کارڈ ایک لاکھ پونڈ میں نیلام

لندن ....ایک صدی قبل حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار بحری جہازٹائی ٹینک پر پیش کئے جانے والے پہلے کھانے کا مینو کارڈ ایک لاکھ پونڈ میں نیلام ہوگیا ۔ یہ مینو کارڈ 2 اپریل 1912ءکو ٹائی ٹینک پر پیش کیا گیا تھا۔یہ مینو کارڈ ٹائی ٹینک کے سب سے سینیئر اہلکار سکینڈ آفیسر چارلس لائٹ ٹولر کی ملکیت تھا۔چارلس لائٹ ٹولر نے 10 اپریل 1912 کو یہ مینو کارڈساﺅئتھمپٹن سے روانہ ہوتے وقت اپنے بیوی کو دیا تھا۔نیلامی کے منتظم ایلن ایلڈریج کا کہنا ہے یہ مینو کارڈ دنیا میں پائے جانے والے نایاب ترین نایاب کارڈز میں سے ایک ہے۔ ٹائٹینک کا یہ مینو کارڈ سنچیر کو ہینری ایلڈریج اینڈ سن ان ڈیزز میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک برطانوی کلکٹر کو فروخت کیا گیا۔تباہ ہونے والے بحری جہاز کے چارٹ روم کی چابی ٹیکساس کے ایک کلکٹر کو 78,000 پونڈ میں فروخت کی گئی جبکہ ایک اسٹیورڈ کا بیچ 57,000 برطانوی پونڈ میں فروخت ہوا۔یہ بیچ تھامس مولن نامی شخص کی ملکیت تھا اور وہ اس کی لاش کے ساتھ ملا تھا۔فرم کے اینڈریو ایلڈریج نے کہا ہم نیلامی کے نتائج سے خوش ہیں اور سوچتے ہیں کہ نایاب اشیا کی قیمتیں ٹائٹینک کی کہانی کے ساتھ جاری دلچسپی سے ظاہر ہوتی ہیں۔
 

شیئر: