Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”مکہ مکرمہ میں دفن ہونا چاہتا ہوں“ کینسر کے افغانی مریض کی آرزو

 جدہ.... سعودی عالمی پشتو نشریات کے سربراہ عبدالودود خان نے بتایا کہ افغانستان کے ایک شہری شھپور یاسینی مومنت نے ترکی میں بسلسلہ علاج قیام کے دوران آرزو ظاہر کی تھی کہ کاش اسے مکہ مکرمہ میں دفن ہونا نصیب ہوجائے۔ وہ تقریباً 4 برس سے کینسر میں مبتلا تھا اور ترکی میں زیر علاج تھا۔ عمرہ ویزہ پاسپورٹ افغانستان بھیج کر لگوایا۔ وہ جمعہ کی صبح ترکی سے اپنے ایک بیٹے شاپور سجاد کی رفاقت میں جدہ پہنچا جہاں اس کے وکیل بیٹے انور سادات یاسینی نے خوش آمدید کہا۔ وہ ہفتے کو عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ پہنچا اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انتقال کر گیا۔ اتوار کو عشاء بعد حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور جنت معلی میں دفنا دیاگیا۔ شھپور کا تعلق صوبہ ننگرہار کے ضلع کامہ سے تھا۔ 1961 ءمیں پیدا ہوا تھا۔ اس کی اللہ تعالیٰ سے بڑی تڑپ کے ساتھ یہی دعا تھی کہ اسے مکہ مکرمہ میں دفن ہونا نصیب ہوجائے۔ اس نے شفایابی کی بھی دعا کی ہوگی البتہ اس کی مکہ مکرمہ میں تدفین کی آرزو پوری ہوگئی۔

شیئر: