Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایک ٹن ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش، 5پاکستان گرفتار

قاہرہ - - - - -  مصری پولیس نے ایک ٹن350کلو ہیروئن اسمگل کرنے والے 5پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔ وہ سفاجا بندرگاہ کے قریب ایک ایرانی کشتی میں منشیات لے جارہے تھے۔انہیں الغردقہ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے گرفتار شدگان کو 15دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔ مصری اخبارات میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق مصری محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی کہ بحیرہ احمر کے قریب ایک بین الاقوامی گروہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مصر کے علاقائی میں ایک ایرانی کشتی کا سراغ لگایا۔ اس پر5پاکستانی سوار تھے اور ان کے پاس ایک ٹن350کلو ہیروئن تھی۔ ضبط شدہ منشیات کی قیمت 10بلین مصری پاؤنڈ ہے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -جدہ: عزیزیہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی

شیئر: