Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی ملازماﺅں کو ورغلانے والے گرفتار، گاڑیاں ضبط

 کویت..... کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فلپائن کی ملازماﺅں کو چکر دے کر گھروں سے نکالنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ گھریلو عملے کی منتقلی میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ نے جاری کرکے واضح کیا کہ کچھ لوگ گھریلو عملے کو ورغلانے ، انہیں آجر کے یہاں سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کرنے لگے ہوئے تھے۔ وزارت کے اہلکار ان کی تاک میں تھے اور ہیں۔ 2گاڑیاں گھریلو عملے کی منتقلی میں استعمال کی گئی تھیں یہ رینٹ پر حاصل کی گئی تھیں۔ اس عمل میں ملوث گاڑیوں اور اس دھندے میں لگے افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار شدگان نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلپائنی ملازماﺅں کو ان کے آجروں کے یہاں سے ورغلا کر دوسری جگہ منتقل کرتے رہے ہیں۔ 
 

شیئر: