Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ٹائلٹ بنوائیں پھر شادی کرونگی

مرزا پور۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کی اہم اسکیم ’’کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہندوستان ‘‘مہم رنگ لانے لگی۔ضلع مرزا پور میں ایک لڑکی نے لڑکے والوں کے سامنے شادی سے قبل بیت الخلا بنانے کی شرط رکھ دی ۔تفصیلات کے مطابق شادی کی بات طے ہونے کے بعد جب لڑکی کو اس بات کا علم ہوا کہ سسرال میں ٹائلٹ نہیں ہے تو ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اس نے والدین سے شادی سے پہلے لڑکے والے سے ٹائلٹ بنوانے کی شرط رکھی دلہن کی شرط نے سسرال والوں کیلئے مشکل کھڑی کردی۔ جب اس بات کا علم گاؤں کی پردھان ساوتری دیوی کو ہوا تو انہوں نے گاؤں آنے والی دلہن کی شرط منظور کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ٹائلٹ بنانے کا کا م شروع کرادیا ۔ پردھان نے کہا کہ دلہن نے گاؤں والوں کی آنکھیں کھول دیں ۔گاؤں کا ہر فرداب اپنے گھر میں بیت الخلا بنوانے کا آرزومند ہے۔ گاؤں والوں نے یہ طے کیا کہ لڑکوں کی شادی سے قبل ہر گھر میں ٹائلٹ  بنوانے کا اہتمام کیا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سڑک حادثات میں 6ہلاک ،11زخمی

 

شیئر: