Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران القاعدہ کا ہدف

نئی دہلی۔۔۔۔ہند میں سرگرم القاعدہ تنظیم مسلم نوجوانوں کو ملک کے خلاف اکسا رہی ہے۔ انہیں ہندوؤں خاص کر آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران کو مارنے کیلئے کہہ رہی ہے۔ یہ انکشاف ایک مقامی نیوز چینل کے ہاتھ لگی آڈیو سے ہوا۔اسے سننے کے بعدسیکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں۔ اطلاع کے مطابق اتر پردیش کے ضلع سنبھل کا رہنے والا مولانا عاصم عمر بور ن بی جے پی کی قیادت میں قائم حکومت کو مسلم مخالف قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے اور ہندوستانی مسلمانوں کو آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران پر حملے کی بات کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ افسران فسادات کے دوران مسلمانوں کو ہتھیار ذخیرہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -10سال سے بھاجپا سرکار پھر کیوں پچھڑا بہار، تیجسوی

شیئر: