Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹ کی پہلی خاتون فائٹرتانیہ سانیال

نئی دہلی۔۔۔۔مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کی رہنے والی تانیہ سانیال بچپن سے ہی کچھ انوکھاکام کرنے کی بات سوچا کرتی تھی۔ اسی سوچ کی بدولت وہ ملک کی پہلی خاتون ایوی ایشن فائر فائٹر بن جائیں گی۔تانیہ دہلی میں ہندوستانی ایئرپورٹ اتھارٹی (اے اے آئی) کے 55زیر تربیت بطور فائر فائٹر کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔وہ ان 55ٹریننگ پانے والوں میں تنہا خاتون ہیں۔جون میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وہ ملک کے ہوائی اڈوں پر فائر فائٹر کے طور پر کام کرنیوالی پہلی خاتون بن جائیں گی۔تانیا علم حیات میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہے۔ 25سالہ تانیہ نے بتایا کہ گزشتہ سال جب اے اے آئی میں جونیئر اسسٹنٹ کیلئے ملازمت نکلی تو درخواست دیتے وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ اس میدان میں آنے والی وہ پہلی خاتون ہونگی۔میرے کیریئر میں والدین کا اہم کردار رہا۔ٹریننگ کے دوران ان کے بیج کے دیگر ساتھیوں اور انسٹرکٹر نے بھی بھرپور تعاون دیا۔ تانیہ نے کہا کہ شہر کی فائر سروس سے ایئرپورٹ علاقے کی فائر فائٹنگ بالکل مختلف ہے۔ جب ہوائی جہاز کے ایندھن میں آگ لگتی ہے تو وہ فوراً پورے جہاز کو اپنی زد میں لے لیتی ہے اور مسافر اندر پھنس جاتے ہیں ایسے حالات میں 2منٹ کے اندر ہی آپ کو امداد وراحت رسانی اور تحفظ کے تمام اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کبھی ٹریننگ کے دوران ڈر بھی لگا ؟ اس کے جواب میں تانیہ نے کہا کہ میں بچپن سے ہی نڈر ہوں،خوف نام کی کوئی چیز نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جائداد کے تنازع پر بہو بیٹے نے ماں کو زخمی کردیا

شیئر: