Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے انعامی اسکیم

اسلام آباد... وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی طرف سے آنے والی ترسیلاتِ زر ملکی زرِ مبادلہ کا بڑا ذریعہ ہیں۔ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت نے آئندہ مالی سال میں جن مراعات کا فیصلہ کیا ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انعامی اسکیم جاری ہوگی۔ ملک میں آنے والی وہ تمام ترسیلاتِ زر جو کمرشل بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے آئیں گی انہیں لکی ڈرا میں شامل کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک جلد اس انعامی ا سکیم کی تفصیلات کا اعلان کریگا۔
مزید پڑھیں:کراچی پیکیج میں کیا ہے؟

شیئر: