Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکبانوں کو قانونی ترسیل پر آمادہ کرنے کیلئے انعامات

رمضان المبارک او رعید کے حوالے سے خصوصی انعامی اسکیم جاری ہوگی،پاکبان وطن عزیز خصوصاً کراچی کو سنوارنے میں حصہ لیں، حاجی ہارون
جدہ(زبیر پٹیل) H&H نے وطن عزیزپاکستان کیلئے قانونی طریقے سے ترسیل زر پر پاکبانوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کا اہتمام کیا۔ پہلا انعام بحریہ ٹاﺅن کے پلاٹ کی صورت میں عدنان سعید کو دیا گیا۔ دوسرا انعام محمد ندیم کو گاڑی کی شکل میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے دونوں بڑے انعامات سعودی عرب سے رقم ارسال کرنے والے افراد نے حاصل کئے۔

 پہلا انعام جبیل اور دوسرا انعام جدہ کے پاکستانی شہری نے حاصل کیا۔ اسی طرح اور بھی انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے گئے۔ ویسٹرن یونین اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے قرعہ اندازی کی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب پی سی راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

H&H کے حاجی ہارون مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ خلیجی اور یورپی ممالک میں مقیم پاکبان قانونی طریقے سے ترسیل زر کرکے وطن عزیز پاکستان کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ فراہم کریں اور اپنے وطن خصوصاً کراچی کو بنانے سنوارنے اور اپنے پیاروں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے میں اپنا کردارادا کریں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی کے مقابلے میں قانونی ترسیل زر کا سلسلہ بہتر ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ویسٹرن یونین جیسے ادارے نے بھی ترسیل زر کے عمل کو معتبر اور موثر بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
اس موقع پر پلاٹ کے کاغذات اور گاڑی کی چابیاں حاضرین کے سامنے انعام یافتگان کے حوالے کی گئیں۔

شیئر: