Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی نوٹ میں تبدیلی ، پھاڑنا، کیمیکل سے دھونا جرم

ریاض....پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیاہے کہ کرنسی نوٹ کو پھاڑنے یا ان کی شکل بدلنے یاا ن میں کسی قسم کا تصرف کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے ٹویٹر کے اکاﺅنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جو شخص جان بوجھ کر سعودی عرب میں رائج کرنسی نوٹوں کے نقوش تبدیل کرنےکی غرض سے کوئی بھی اقدام کریگا یا کرنسی نوٹ پھاڑنے یا ان کی شکل بگاڑنے والی کسی حرکت کا مرتکب ہوگا یا انہیں کیمیکل سے دھوئے گا یا سکوں کے وزن یا حجم میں کمی یا جزوی طور پر انہیں تلف کرنے کی کوئی حرکت کریگا، اِس پر اسے 5برس قید اور 10ہزا رریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
 
 

شیئر: