مریم اورنگزیب،طارق اورانوشہ کو وفاقی وزیر کیوں بنایا گیا؟
اسلام آباد.. مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے بعد 3 وزرائے مملکت کو ہنگامی طور پر کیوں وفاقی وزیر بنایا گیا؟۔ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بنائے جانے پر مریم اورنگزیب،طارق فضل چوہدری اور انوشہ رحمان ناراض ہوگئے تھے انہوں نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فوری طور پر ان تینوں کو وفاقی وزیر بنانا پڑا ماروی میمن بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر یا ایم این اے نہ ہونے کے باوجودمشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بنائے جانے پر حکمران جماعت میں شدید احتجاج دیکھنے میں سامنے آیا تھا۔ اس ساری صورتحال میں مریم نواز کے کہنے پر نواز شریف نے ٹیلی فون پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہدایات دیں۔طارق فضل مریم اورنگزیب اور انوشہ رحمان کو وفاقی وزیر بنایا گیا ۔ ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا فیصلہ خود وزیراعظم شاہد خاقان نے کیا ۔ ہنگامی اقدامات پارٹی میں مزید اختلافات کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے۔ ذرا ئع نے بتایا کہ وفاقی وزرا کے تقر ر میں پارٹی صدر شہباز شریف کو بھی نظر انداز کیا گیا ۔