Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا کریں

چھوٹے بچوں کو کھانا کھلانا ماؤں کے لئے بڑا مسئلہ ہوتا ہے ۔ ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند اور تندرست ہو ۔ بچے کی صحت متوازن غذا سے مشروط ہے جبکہ آج کل بچے جنک اور فاسٹ فوڈ کے لیے اصرار کرتے نظر آتے ہیں اور مائیں انہیں صحت بخش غذائیں کھلانے پر مصر ہوتی ہیں ۔ ایسے میں مائیں کیا کریں اور کیا نہ کریں ؟ امریکی ماہرین نے اس مشکل کا ایک آسان حل پیش کیا ہے ۔ غذائی ماہرین کے مطابق بچوں کے پسندیدہ کھانوں جیسے نوڈلز وغیرہ میں سبزیاں باریک کاٹ کر شامل کر دی جائیں تو متوازن غذا کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ ماہرین یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کو فاسٹ فوڈ گھر میں بنا کر دیں اور ان میں سبزیاں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر شامل کردیں تاکہ بچوں کو ان کی علیحدہ علیحدہ ذائقے  محسوس نہ ہوں ۔ مثال کے طور پر آپ پیزا یا پاستا میں ٹماٹر ، شملہ مرچ ،بند گوبھی اور زیتون جیسی کئی صحت بخش سبزیوں کا استعمال کر سکتی ہیں ۔ آپ بچوں کی پسندیدگی کومدنظررکھتے ہوئے فرنچ ٹوسٹ ، سینڈویچ ،  کباب اور نگٹس وغیرہ گھر پر تیار کرکے دیں تو کھانے میں ان کی دلچسپی بڑھے گی اس سے نہ صرف آپ کو بچوں کو کھانا کھلانے کے معاملے میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ بچوں کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور ان کی بہتر نشوونما میں مدد ملے گی ۔
 

شیئر: