Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اساتذہ ملک کے خالق ہوتے ہیں، یوگی

    لکھنؤ- - - - گورکھپور میں منگل کو معاون ٹیچر تقرری لیٹر تقسیم کی تقریب میں وزیر اعلی یوگی نے نئے ٹیچروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ نئی زندگی میں داخل ہو رہے ہیں۔ آج کا دن آپ کیلئے یوم عہدکا دن ہے۔ ایک ٹیچر ملک کا خالق ہوتا ہے۔ ایک قابل کنیکٹر کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک پروگرام میں کیا ۔ انہوں نے بنیادی وزیر کا گھر گھیرے جانے کے واقعہ کے بعد اس کا نوٹس لیا۔ بغیرکسی چوں چرا کے افسران سرکاری فائلوں کو نمٹائیں۔ تحریک چلارہے طلبا ء سے میں نے بات کی،وہ ایسا وقت تھا جب انہوں نے نیا سویرا لانے کی کوشش کی۔یہ عدالت کی بھی منشا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تقرری لیٹر لیکر نوجوانوں توانائی ریاست میں لگائیں۔ 12,460 کو تقرری لیٹر دیں گے ۔ 68,500 اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اگر عدالت کی کوئی رکاوٹ نہیں رہی تو 27 مئی سے تقرری  شروع ہو جائیگی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ڈھائی ہزار سے زائد اسکولوں کو ماڈل اسکول بنایا ہے۔ یہ عوام کے تعاون سے ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سائیکل کے ذریعے ممبئی سے نیپال تک سفر کرنیوالا نوجوان

شیئر: