Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ کی انوکھی تربیت:ہاتھ پر آئی شیڈو لائنرز اور مسکارا کا دلکش استعمال

مشی گن .... مقامی میک اپ آرٹسٹ نے اپنے ہاتھ پر میک کے طرح طرح کے نمونے بناکر خواہشمند عورتوں اور لڑکیوں کو اس بات کی تربیت دینی شروع کردی ہے کہ وہ کس طرح بہترین میک اپ کرسکتی ہیں تاہم میک اپ کا انداز سمجھانے کیلئے اس نے جو طریقہ اختیار کیا ہے وہ انتہائی انوکھا ہے کیونکہ اس نے اپنے ہاتھ پرکلائی سے کہنی تک کے حصے میں آئی شیڈو لائنرز اور مسکارا کو اس دلکش اور خوبصورت انداز میں استعمال کیا کہ دیکھنے والے لوگ بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ گیبریلا کا کہناہے کہ وہ چاہتی ہے کہ اس کا فن نئی لڑکیوں او رخواتین تک پہنچ جائے تاکہ وہ اس فن کو آگے بڑھا سکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے جو آنکھیں بنائی ہیں وہ انتہائی خوابگیں ہیں اور اپنی فنکاری کے اظہار میں عام طور پر اور آنکھوں کو خوبصورت بنانے کیلئے خاص طور پر قدرتی اشیاءکا استعمال کرتی ہیں۔ گیبریلا کو بچپن سے ہی میک اپ کا شوق ہے اور 13سال کی عمر سے انہوں نے باقاعدہ اسکی پریکٹس شروع کررکھی ہے تاہم اپنے فن کا آغاز انہوں نے کاغذ پر قلم کی مدد سے خوبصورت نقوش بناکر کیا اورپھر جب وہ اپنے بنائے ہوئے نقش و نگار سے مطمئن ہوگئیں تو انہوں نے اسے دوسروں پر آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے ہاتھ کو انسٹرکشن بورڈ کی حیثیت دیتے ہوئے اس پر دلکش اور دلاویز تصاویر بنادیں۔ ان کے فن پر مشتمل وڈیو بڑی تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور اب تک انسٹا گرام پر انکے مداحوں کی تعداد 2لاکھ 18ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گیبریلا کا کہناہے کہ اسکے فن میں ہاتھ سے زیادہ کلائیوں او رانگلیوں کا عمل دخل ہے کیونکہ انہی کی نزاکت حرکت ہے جو تصویروں کو خوبصورت بناتی ہے۔ جن کو دیکھ کر یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ میک اپ کا نتیجہ ہے۔ یہ سب کچھ قدرتی معلوم ہوتا ہے۔ انکے اندازے کے مطابق میک اپ کے دوران لوگوں کو خوبصورت اور حسین بنانے کیلئے کم سے کم 4گھنٹے محنت کرنا پڑتی ہے۔ وہ ایک مخصوص کمپنی کی اشیاءاستعمال کرتی ہیں۔

                 

شیئر: