Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک میسنجر کیلئے براہ راست ترجمے کا فیچر پیش

فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپلیکشن کے لئے براہ راست ترجمے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے یعنی اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے صارفین اپنے پیغام کو کسی بھی زبان میں ترجمہ کر کے بھیج سکیں گے۔ فیچر میں ابتدائی طورپر انگلش اور ہسپانوی زبان کے لیے سپورٹ شامل کی گئی ہے اور باقی زبانوں کو بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شامل کر دیا جائے گا۔ یہ فیچر خصوصاً کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس کی مدد سے وہ اپنے صارفین سے مختلف زبانوں میں بات کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ میسنجر کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ سے زائد ہے اور اس میسجنگ پلیٹ کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے
 

شیئر: