Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر خان کو ایشین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

لندن :پاکستانی اسکواش لیجنڈ اورسابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب لندن میں ہوئی جس میں انہیں کھیل کے شعبے میں گراں قدر خدمات پریہ ایوارڈ دیا گیا۔ جہانگیر خان کو طویل ترین عرصے تک دنیائے اسکواش پر حکمرانی کا بے مثال اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے اس کھیل وہ کامیابیاں حاصل کیں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ جہانگیر خان اسکواش سمیت انفرادی کھیلوں کے واحد ایسے اسٹار ہیں جنہوں نے مسلسل 555میچ جیتے اور 5سال8ماہ تک ناقابل شکست رہنے کا کارنامہ انجام دیا ۔ ان کا یہ ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا اور اس کا کوئی امکان بھی نظر نہیں آتا۔ جہانگیر خان کی انہی کامیابیوں کی وجہ سے ان کے کوچ رحمت خان نے کہا تھا کہ جہانگیر کا جیتنا اب کوئی خبر نہیں اور جب جہانگیر خان ہارا تویہ خبر ہوگی۔ ایشین ایوارڈ کے بانی پال سوگو نے تقریب کے دوران جہانگیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکواش میں جہانگیر کی کامیابیاں حقیقی معنوں میں تاریخ ساز فتوحات ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ ہم اس عظیم سابق کھلاڑی کو یہ ایوارڈ دینے کا اعزاز حاصل کررہے ہیں۔

شیئر: