Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن زبان سے لاعلمی، روسی خاتون نے 5650پونڈ ٹپ میں دیدیئے

زیورخ.... روس کی ایک خاتون سیاح نے سوئٹزرلینڈ میں کباب خرید کر غلطی سے 5650پونڈٹپ میں دیدیئے حالانکہ و ہ کسی قسم کی ٹپ نہیں دینا چاہتی تھیں۔ یہ روسی خاتون آج کل فرانس میں رہتی ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیٹے ، ایک دوست اور خود اپنے لئے زیورخ میں ایک دکان سے کباب منگوائے تھے۔ زیورخ میں زیادہ ترجرمن زبان بولی جاتی ہے اور 37سالہ خاتون زبان سے نابلد تھی۔ کباب کے لئے انہیں دکاندار کو 17پونڈ ادا کرنے تھے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ کارڈ سے رقم ادا کردیں۔ انہوں نے پن نمبر ڈالا اور سیکنڈوں میں رقم ٹپ میں چلی گئی۔ اس غلطی کا احساس انہیں 2ہفتے بعد ہوا۔ اس وقت سے وہ یہ رقم واپس لینے کیلئے جستجو کررہی ہیں۔ کباب کی دکان کے مالک کا کہناہے کہ خاتون کو یہ رقم جلد واپس کردی جائیگی۔
 

شیئر: