Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16سعودی کمپنیوں کیساتھ آرامکو کے معاہدے

ظہران.... سعودی آرامکو نے 26ارب ریال کی مالیت کے معاہدے 16سعودی کمپنیو ںکے ساتھ کرلئے۔ اس کا مقصد سعودی عرب کے صنعتی شعبے سے آرامکو کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور درآمدات کے شعبے کےلئے مجموعی ویلیو ایڈڈ کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدے 10برس کیلئے کئے گئے ہیں۔ ان معاہدوں کے بموجب سعودی آرامکو مقامی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی ساکھ بہتر بنائیگی۔
 
 

شیئر: