Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے یا ہمیں گولی مار دی جائے، والدہ

    حیدرآباد- - - - -کشمیرکے علاقے کٹھوعہ میں انسانی درندوں کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل  ہونے والی 8سالہ آصفہ کی ماں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ مجرموں کو ابھی تک مناسب سزا نہ ملنے پر آصفہ کی ماں نے کہا کہ قاتلوں کو  پھانسی پر لٹکایا جائے یا پھر آصفہ کے خاندان کو گولی مار دی جائے۔ مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان درندوں کو سزانہ دی گئی تو کیا فائدہ؟ یہ درندے ہمیں زندہ نہیں چھوڑیں گےاورہمارے خاندان کے 4افراد کوبھی قتل کرنے کے درپے ہیں۔ اس سے تو بہتر یہی ہے کہ ہمیں گولی مار دی جائے۔ بیٹی کی ہلاکت کے بعد ہمارا سب کچھ لٹ گیا ہے۔ ہم مکان اورکھیتی باڑی چھوڑ کر گاؤں سے 200کلو میٹر دور زندگی بسر کررہے ہیں جہاں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں۔ آصفہ کی موت کے بعد 4 گائوں والوں نے ہمارا جینا محال کررکھاہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں کشمیر :مسلح جھڑپ میں پروفیسر سمیت 5 عسکریت پسند ہلاک

شیئر: