Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور یو اے ای میں200ملین ڈالر کا معاہدہ

اسلام آباد... پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاونت پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لئے 200ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں 165 منصوبے شروع کئے جائینگے۔معاہد ہ پاکستان کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے پروگرام کا حصہ ہے جو ولی عہد شہزادہ اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے شروع کیاجس کیلئے ابو ظبی فنڈ برائے ترقی کی طرف سے فنڈ فراہم کئے جائینگے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید الزابی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستانی عوام کو انسانی اور ترقیاتی معاونت فراہم کی جائیگی۔ 165ترقیاتی اور انسانی بنیادوں کے منصوبے شروع کئے جائینگے ۔لاگت کا تخمینہ 365 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔بلوچستان، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں سرگرمیاں شروع کی جائینگی جن میں صحت، تعلیم، فراہمی آب، زراعت سمیت 40بنیادی سہو لتوں کے منصوبے شامل ہیں۔ 

شیئر: