Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو پرساد کی بیٹی اور داماد کی عدالت میں پیشی

    نئی دہلی- - - -بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کی ممبر پارلیمنٹ بیٹی میسا بھارتی اور ان کے شوہر شلیس کمار 8000 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ ایکٹ کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش ہو ئے ۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دونوں کیخلاف کاروباری سریندر جین اور وریندر جین کی فرضی کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج اروند کمار نے معاملے میں ایک اور ملزم سنتوش جھا کو پیش کرنے کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت4 جون طے کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: یکساں نظام تعلیم کیلئے این سی ای آر ٹی کا کورس نافذ

شیئر: