Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لچھے دار تقریروں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، سونیا گاندھی

    نئی دہلی- - -  کانگریس کی سینیئر ترین رہنما سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرکے حوالے سے کہا کہ بلا  شبہ وہ ایک اچھے مقرر ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ لچھے دار تقریر وں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔کرناٹک اسمبلی کی انتخابی مہم کے آخری مرحلہ میں  محترمہ گاندھی نے اپنی تقریر میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سدارمیہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ساتھ ہی مودی پر زبردست حملے کئے۔انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا ’’ مودی جی کو  اس بات کا غرور ہے کہ وہ اچھی تقریر کرتے ہیں اور وہ بھی اس سے متفق ہیں۔ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار کی طرح بولتے ہیں ۔لیکنصرف  تقریر کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔  ڈاکٹر کے لیکچر سے   مریض  صحت مند نہیں ہو سکتا اس کے لئے اسپتال اور دوا دونوں چاہئیں۔تقریر سے کسان کو راحت نہیں مل سکتی اس کو کھیت باڑی اور آبپاشی اور اپنی فصل کی اچھی قیمت کی ضرورت ہے۔   تقریروں  سے روزگار نہیں ملتا اس کے لئے روزگا کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دلہن کا شادی سے انکارپرتقریب میں ہنگامہ

شیئر: