Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا یونیورسٹی میں سیاہ فام طلباءکیساتھ گوروں کی وحشیانہ زیادتی

فلوریڈا ..... فلوریڈا یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب کی جو وڈیو سامنے آئی ہے اس نے اچھا خاصا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے اور اس وڈیو سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکی مزاج سیاہ فام اور اقلیتی طبقے کو پسند نہیں کرتا اور ہر طرح سے انکی تذلیل پر تلا رہتا ہے۔ یہاں جاری ہونے والی وڈیو میں صاف نظرآتا ہے کہ تقریب میں تقریر کرنے والے سفید فام وحشی قسم کے لڑکے نے چند اور گوروں کی مدد سے اسٹیج پر ہی کالوں کو برا بھلا کہنا شروع کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر طرح طرح کے فقرے کسے ۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ گوروں نے سیاہ فام لڑکوں کو پکڑ کر گنجا بھی کردیا۔ یہ واقعہ یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچا تو اس نے اب تک اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی مگر اس میں ملوث طلباءکے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور واقعہ پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی نے اپنے معذرت نامے میں کہا ہے کہ گورے طلباءکا کالے طلباءکے خلاف رویہ حد سے زیادہ قابل اعتراض، نامناسب اورجارحانہ تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباءقطا ر بناکر اپنی اسناد لینے کیلئے اسٹیج پر گئے تھے۔ اسی موقع پر بعض طلباءنے اسٹیج پر پہنچ کر ناچنا بھی شروع کردیا اورپھر انکی وحشت بڑھتی ہی گئی۔ واقعہ کے ردعمل کے طور پر افراد اور اداروں کی جانب سے مذمتی ٹویٹس بھی سامنے آئی ہیں۔
 

شیئر: