Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ پاکستان کیلئے آئرش کرکٹ ٹیم


ڈبلن:آئرش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وارین ڈیوٹروم نے کہا کہ مستقبل میں ہماری ٹیم کے پاکستان جانے کا امکان موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز سے سیریز اور پی ایس ایل میچوں کا کامیابی سے انعقاد ہو چکا ہے تاہم کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ہم سیکیورٹی ماہرین اور سے مکمل مشاورت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہماری ٹیم کا دورہ پاکستان ممکن ہے۔ہم پی سی بی کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمارے تاریخی ٹیسٹ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی اور اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جب یہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعلان کیا تو ہم سب خوشی سے جھوم اٹھے تھے۔پاکستانی بورڈ کئی برسوں سے آئرش کرکٹ کو سپورٹ کرتا آرہا ہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کھیلیں گی۔ درحقیقت2000 میں ڈبلن میں آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کا ٹیسٹ میچ ہوا تھا جس میں میزبان نے کامیابی پائی اور اب اس تاریخی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت اسے یادگار بنا دے گی۔

شیئر: