Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن : مغربی ساحل پر 60حوثی ہلاک، تعز سے اجتماعی شکل میں فرار

    تعز- - - -  - یمن کے مغربی ساحل پر جھڑپوں کے دوران  ایران کے حمایت یافتہ 60حوثی مارے گئے جبکہ تعز محاذ سے اجتماعی شکل میں فرار ہونے لگے۔ عسکری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعدد حوثی باغی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں مارے گئے علاوہ ازین الحدیدہ صوبے کے مغربی ساحل پر ہونے والی جھڑپوں میں بھی کئی مارے گئے۔ یمن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے صعدہ کے  مشرقی ضلع کتاف میں جو حوثی باغیوں کا گڑھ ہے نئے علاقے آزاد کرا لئے۔ یمنی فوج نے وادی میں وسیع و عریض علاقوں میں اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔ ان میں الصوح قریہ ، الصوح اسکول ، تبت السفینہ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ اہل یمن الحدیدہ اور مغربی ساحل کو آزاد کرانے کیلئے  بڑے فوجی آپریشن پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ یمن کی سرکاری افواج نے الحدیدہ کے اطراف البرح محاذ پر کمک پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ ماجرا دیکھ کر ایرانی حوثی اجتماعی شکل میں تعز سے فرار ہونے لگے۔ وہ اپنے ہتھیار او رفوجی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل ہی چل کھڑے ہوئے۔ تعز کے پہاڑی علاقوں میں پناہ لینے لگے۔ عرب اتحاد کی مدد سے یمن کی سرکاری افواج نے اپریل کے اواخر میں مغربی ساحل کو محفوظ بنانے اور مغربی جانب سے تعز کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -2017ء : جان لیوا حملوں میں ریاض سرفہرست ، 18ہزار سے زائد جرائم کا ریکارڈ
 
 

شیئر: